پاکستان

مشرف حملے میں ملوث مجرم کو پھانسی

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث مجرم نیاز محمد کو پشاور میں پھانسی دے دی گئی۔

پشاور: سابق صدر جنرل ریتائرڈ پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث مجرم نیاز محمد کو پشاور میں پھانسی دے دی گئی۔

مجرم کو دو روز قبل ہری پور جیل سے پشاور جیل منتقل کیاگیا تھا۔

صوابی کا رہائشی نیاز احمد ایئرفورس کا سابق ملازم تھا اور اسے کورٹ مارشل میں پھانسی کی سزاسنائی گئی تھی۔

مجرم نے راولپنڈی میں جھنڈا پل کے مقام پر پرویز مشرف پر حملہ کیا تھا۔

مجرم کو سزا سے پہلے رشتے داروں سے بھی ملاقات کروائی گئی۔

یاد رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حخومت نے پھانسی کی سزا پر عائد پابندی ہٹا دی تھی تھی اور جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ڈاکٹر عثمان اور مشرف حملے میں ملوث ڈاکٹر عثمان کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

حکومت نے پھانسی کی سزا پر تیزی سے عملدرآمد شروع کرتے ہوئے مزید چار مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا تھا۔

اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے حکومت کی جانب سے زائے موت پر پابندی ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے پابندی دوبارہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔