پشاور میں بم دھماکا، ایف سی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک
حیات آباد میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے بم دھماکے کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
جمعہ کو شہر کے علاقہ حیات آباد میں سیکورٹی فورسز کو سڑک کنارے بم دھماکے کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری حکام نے ڈان ۔ کام کو بتایا فرئنٹیر کارپس کی گاڑی حیات آباد سے گزر رہی تھی جب دھماکے کے ذد میں آ گئی۔
حملہ میں ایک شہری اور ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے۔
لاشوں اور زخمی کو حیات آباد میڈیکل کامپلکس منتقل کر دیا گیا۔
اس سے پہلے، پشاور میں ہی زریاب کالونی کے قریب دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
ابھی تک کسی نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔