ہندوستانی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی
ہندوستانی ہیکرز بلیک ڈریگن نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرکےپاکستانی سیاستدانوں کا مختلف جملوں سے مذاق اڑایا ہے۔
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے بیان پر ہندوستانی ہیکرز نے پی پی پی کی ویب سائٹ کو ہی ہیک کرلیا۔
ہندوستان کے بلیک ڈریگن نامی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر یہ پیغام پوسٹ کیا کہ 'پاکستان کے عوام، پاک فوج، پیپلز پارٹی اور خاص طور پر بلاول بھٹو زرداری بغیر کسی تشدد کے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کبھی بھی کشمیر کو حاصل نہیں کرسکتا، یہی حقیقت ہے جسے تسلیم کرلینا چاہئے'۔
ہیکرز نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بلاول آپ کشمیر چاہتے ہیں؟ لیں گے لیں گے پور کشمیر؟ پہلے پاکستان سنبھالنے کے لائق تو ہوجاﺅ آپ'۔
ہیکرز نے ویب سائٹ پر کئی تصاویر بھی لگائی ہیں جس میں پاکستانی سیاستدانوں کا ختلف جملوں سے مذاق اڑایا گیا ہے۔