پاکستان

ایک نظر اسلام آباد پر

ڈی چوک میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کو 40 روز سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کو 40 روز سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن دونوں جماعتوں کے چاہنے والوں کے جوش و خروش میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

شاہراہِ دستور پر حکومت مخالف احتجاج رات کے وقت اپنے عروج پر ہوتا ہے اور دن میں مظاہرین اپنے روزمرہ کے کام نمٹانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد کی زندگی پر مختصر نظر ڈالتے ہیں۔