نواز شریف کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اعتزاز احسن
اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کسی بھی قسم کے تشدد سے دور رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے حالیہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سمیت کئی حل عمران خان کے سامنے رکھے گئے مگر تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں جو کہ افسوس ناک ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پارلیمنٹ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پرامن احتجاج کے لیے رکاوٹیں نہیں پیدا کرنی چاہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب میں کبھی خون خرابہ نہیں ہوتا اس لیے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پولیس کے خلاف بیانات کی روشنی میں ان کا حقیقی نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کئی برا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ حکومت نہیں بلکہ عمران خان اور طاہر القادری ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ آرمی طاہر القادری کے مطالبات کے باجود کسی بھی قسم کی مداخلت کے حق میں نہیں۔