دنیا

قانون ساز ریپ کو 'سیاسی رنگ' دینے سے روکیں، مودی

ریپ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، یہ خواتین کے وقار کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم۔

نئی دہلی: ہندوستان کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو قانون سازوں پر ریپ کو سیاسی رنگ دینے سے روکنے اور خواتین کی حفاظت کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا ۔

گزشتہ دنوں دو لڑکیوں کے ہولناک ریپ کے بعد اس معاملے پر یہ ان کا پہلا تبصرہ تھا۔

وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے قانون سازوں کو انتباہ کیا کہ ریپ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کے وقار کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

مودی نے خصوصی طور پر گزشتہ ماہ ریاست اتر پردیش میں 12 اور 14 سال کی عمروں کی دو لڑکیوں کے ریپ اور ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے تمام سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ ریپ پر سیاست نہ کریں۔

مودی نے قانون سازوں سے کہا کہ ان حملوں کو ختم کرنے کے لیئے کام کرنا چاہیے۔ جن کے حوالے سے خواتین تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ ایک وبا کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

مودی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 'حکومت کو اس کے خلاف سختی سے کام کرنا ہو گا ورنہ ہماری اپنی روح ہمیں معاف نہیں کرے گی'۔ قانون سازوں نے ڈیسک بجا کر اپنی رضا مندی کا اظہار کیا۔

'میری تمام ریاستی وزراء سے اپیل ہے کہ ،تمام وزراء براہ مہربانی ریپ پر سیاست بند کریں'۔

'اس طرح کے واقعات پر تبصرہ کرنے سے کیا ہم چپ نہیں رہ سکتے'۔

'ہم خواتین کے وقار کے ساتھ کھیل رہے ہیں'.

'خواتین کے تحفظ اور ان کا احترام ۔ تمام 1.2 ارب لوگوں کی ترجیح ہونا چاہیے'۔

مودی کی یہ اپیل گزشتہ دنوں ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ۰بی جے پی) کے سیاستدان کے لڑکیوں کے ریپ حملے پر متنازعہ بیان کے بعد آیا ہے جس پر عوامی سطح پر شدید غصہ کا اظہار کیا گیا تھا۔