پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی جنگ
خواتین کو بہتر مستقبل کے حصول کیلئے تعلیم کا حق حاصل ہے مگر پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے امتیازی سلوک عام ہے۔
دنیا بھر میں خواتین اور بچیوں کو بہتر مستقبل کے حصول کیلئے تعلیم کا حق حاصل ہے، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے امتیازی سلوک عام ہے۔ اس صورتحال میں کراچی کے نچلے طبقے نے تعلیم کی اہمیت کو محسوس کیا ہے، وہ اپنی بچیوں کو اسکول بھیجتے ہیں اور تعلیم کے ساتھ انہیں سلائی کڑھائی، کھانا پکانا اور دیگر گھریلو کاموں کا ماہر بنانے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ ناظم آباد کراچی کے ایک سرکاری اسکول میں لی گئی تصاویر درج ذیل ہیں۔ فوٹو: ماہ رخ منصور