لائف اسٹائل

بولی وڈ اسٹارز ووٹ ڈالنے میں بھی آگے

امیتابھ بچن نے اپنی پوری فیملی کے ساتھ مہاراشٹر میں پولنگ کے اختتام سے چند گھنٹے قبل اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ہندوستان کی تاریخ کے طویل مدتی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں گیارہ ریاستوں کی ایک سو سترہ نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریاست تامل ناڈو کی اُنتالیس، مہاراشٹر کی انیس، اور اُتر پردیش کی بارہ ریاستوں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ میں اکیس کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد امیدوار ووٹروں کے رحم و کرم پر ہیں۔

اس موقع پر بولی وڈ اداکار بھی کسی سے کم نہیں اداکار جہاں الیکشن لڑنے میں پیش پیش ہیں وہیں اپنے ووٹ بھی کاسٹ کر کے حق رائے استعمال کر رہے ہیں اور ایک بہترین لیڈر کا چناؤ چاہتے ہیں۔

انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جہاں ووٹنگ بغیر کسی وقفے کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک جاری رہے گی جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان سولہ مئی کو کیا جائیگا۔