کھیل

برازیل میں ننھے پاکستانیوں کی فتح

ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے قوم کو مایوس کیا تو سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں ننھے پاکستانیوں نے قومی پرچم سربلند کردیا۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستانی بچوں نے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دے دی ہے۔