پاکستان

پی پی۔107 حافظ آباد کے الیکشن کالعدم قرار

الیکشن ٹربیونل لاہور نے پی پی ایک سو سات حافظ آباد میں الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور: الیکشن ٹربیونل لاہور نے پی پی ایک سو سات حافظ آباد میں الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی- 107 حافظ آباد سے آزاد امیدوار شعیب شاہ نواز 52 ہزار 269 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے، بعد میں انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

اس حلقے سے ناکام امیدوار مسلم لیگ نواز کی نگہت انتسار نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب شاہ نواز کیخلاف درخواست دی تھی، انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں 48 ہزار 674 ووٹ حاصل کیے تھے۔

الیکشن ٹربیونل لاہور کے مسٹر جسٹس کاظم علی ملک نے پیر کو نگہت انتسار کی دائر درخواست پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو پی پی-107 میں جلد دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔