جنیوا موٹر شو
پوری دنیا سے گاڑیاں بنانے والی 130 سے زائد کمپنیاں اپنی کاروں کے نئے ماڈلز متعارف کروا رہی ہیں۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں جاری چوراسیویں کار شو میں پیش کئے گئے مختلف گاڑیوں کے جدید ماڈلز نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، ٹوئینگو نامی ٹو ڈور گاڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی جس کے چھوٹے قد کاٹھ نے اکثر افراد کی جیبیں بھی خالی کروائیں۔
اس کے علاوہ مرسڈیز، پورش اور ویکس ویگن کے نئے ماڈلز کو بھی دیکھنے والوں سے خوب پزیرائی ملی، منتظمین کے مطابق جنیوا میں ہونے والے کار شو کی نمائش میں 150 نئے ماڈلز کی گاڑیوں کا پریمیئر کیا گیا۔
گاڑیوں کی یہ نمائش پیرس اور فرینکفرٹ جتنا وسیع تو نہیں تاہم اس قسم کی نمائش گاڑیوں کی مقامی منڈی کے لئے خاصی اہم ہے، جنیوا کے پیلیکسپو ارینا میں جاری موٹر شو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔