پاکستان

صوابی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین شدت پسند گرفتار

مسلح شدت پسندوں نے صوابی انٹر چینج کے قریب پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کی کوشش کی جب ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
|

صوابی: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم کمانڈر سمیت تین مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تین مسلح شدت پسندوں نے بدھ کی صبح صوابی انٹر چینج کے قریب پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

تاہم پولیس نے ان کے خلاف آپریشن شروع کیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلو مقام پر منتقل کردیا ہے۔