ملٹی میڈیا

وینزویلا مظاہروں پر ایک نظر

مظاہرین ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم اور معاشی مسائل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یوکرائن اور تھائی لینڈ کے بعد اب وینزویلا میں بھی حکومت مخالف احتجاج بدستور جاری ہے، صدر نکولس مادورو نے مظاہرین کو اکسانے کے الزام میں تین امریکی سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ نے وینزویلا میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرین ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم اور معاشی مسائل کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں۔