کولمبو فیشن ویک
جس میں پاکستان، ہندوستان، سری لنکا، فلسطین، اور نیدرلینڈ کے ڈیزائنروں نے اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سالانہ کولمبو فیشن ویک منعقد ہوا، جس میں پاکستان، ہندوستان، سری لنکا، فلسطین، سپین، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنروں نے اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔
گذشتہ سال اس فیشن ویک نے اپنے دس برس مکمل کیے تھے، کولمبو فیشن ویک کا آغاز 2003 میں کیا گیا تھا اور یہ ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ پاکستان سے فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ نے اپنے ملبوسات کے ساتھ شرکت کی۔