یوم جمہوریہ ہندوستان
اس موقع پر دہشتگردی کے خوف سے ملک بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے۔
ہندوستان کے پینسٹھویں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دارالحکومت نئی دہلی کے راج پتھ گراونڈ میں منعقد کی گئی، اس مرتبہ بھی ہر سال کی طرح ہندوستان کا جنگی جنون کُھل کر سامنے آیا۔ میزائل ٹیکنالوجی، ٹینکوں، توپوں اور دیگر جنگی آلات کی بھرپور نمائش کی گئی۔