ویڈیوز

پتھر پر نقش: سندھ کا ماضی و حال

قدیم و جدید کو اکھٹے دکھانے کے ساتھ ساتھ دیوار کے اوپر ایک کہکشاں کی نشانی بھی موجود ہے۔

نقوی اینڈ ایسوسی ایٹس نے کراچی میں زیر تعمیر سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں پتھروں کو تاریخی شکلوں میں ڈھالنے کا کام شروع کیا ہے۔اس تصور کے پیچھے یہ خیال موجود ہے کہ سندھ کی تاریخ کو ماضی سے اب تک کے ذریعے پتھروں کے مختلف مجسموں کی شکل میں پیش کیا جائے۔

اس میں پہیے، رقاصہ، بیل اور موہنجودڑو کے دیگر آثار جیسے عناصر بھی شامل ہیں۔ قدیم اور جدید کے درمیان خلاء کو عبور کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پل بنایا جائے گا۔ قدیم و جدید کو اکھٹے دکھانے کے ساتھ ساتھ دیوار کے اوپر ایک کہکشاں کی نشانی بھی موجود ہے۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں اس کام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور توقع ہے کہ 2015 میں اس نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر ایسی مزید دیواریں بھی دیکھنے کا موقع ملے گا۔