بلوچستان: تربت یونیورسٹی کیلئے چھ کروڑ کی رقم جاری
پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت یونیورسٹی کو اگلے سال مزید دس کروڑ کی رقم دی جائے گی۔
اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت تربت یونیورسٹی منصوبے کے لئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سال 2011-12ء کے دوران تربیت یونیورسٹی منصوبے کیلئے 6 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے تھے۔
سال 2012-13ء میں پی ایس ڈی پی کے تحت 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2013-14ء کے دوران اس منصوبے کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے ابھی تک دو کروڑ 65 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔