پاکستان

افغان مہاجرین کو واپس جانے میں مشکلات کا سامنا

پاکستان سے 30 ہزار افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں جبکہ 16 لاکھ کو واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، رونیل رائٹ۔

کوئٹہ : اقوام متحدہ ہائی کمیشن فار افغان رفیوجز (یو این ایچ سی آر)کے کنٹری سربراہ رونیل رائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 16 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بدھ کو یو این ایچ سی آر کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بے روزگاری اور بدامنی کے باعث پاکستان سے رضا کرانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کی روانگی سست روری کاشکار ہے۔

رونیل رائٹ نے کہا کہ رواں سال ملک بھر سے 30 ہزار افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس تاثر میں صداقت نہیں کہ افغان مہاجرین پاکستان میں بدامنی کے واقعات میں ملوث ہے اگر افغان مہاجرین بدامنی میں ملوث ہیں تو حکومت پاکستان کو اختیار ہے کہ وہ انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔