لائف اسٹائل

ماں کی شادی کروانے پر بیٹے کی تعریفیں

انسٹاگرام پر لاہور سے تعلق رکھنے والے عبدالاحد نے والدہ کی شادی کروانے اور والدہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

جواں سالہ بیٹے کی جانب سے ادھیڑ عمر والدہ کی شادی کروانے اور والدہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد بیٹے کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر لاہور سے تعلق رکھنے والے عبدالاحد نے والدہ کی شادی کروانے اور والدہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

ان کی جانب سے والدہ کی شادی کی شیئر کردہ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ والدہ نے 18 سال تک ان کا خیال رکھا، ان کی بہتر پرورش اور تعلیم کی خاطر اپنی زندگی کو غیر اہم کیا اور اب جب وہ ذمہ دار ہوچکے ہیں تو ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ والدہ کو ان کی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیں۔

عبدالاحد کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں والدہ کے ہمراہ نکاح کے وقت بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ والدہ کے ساتھ شادی کی دیگر رسومات بھی دکھائی دیے۔

بعد ازاں انہوں نے دلہن کے روپ میں والدہ کی تصویر اپنے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی تعریفیں کیں۔

عبدالاحد نے والدہ کی شادی کروانے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ اتنے سارے لوگ ان کے فیصلے پر اتنا اچھا رد عمل دیں گے۔

انہوں نے والدہ کی شادی کروانے پر تعریفی اور مبارک باد کے پیغامات بھجوانے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام افراد کے مشکور ہیں۔

بیٹے کی جانب سے والدہ کی شیئر کردہ تصاویر میں ان کی والدہ کا عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بیٹے اور والدہ کے چہرے پر خوشی کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بیٹے کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بیٹے ہونے کا حق ادا کردیا، اپنی والدہ کو ادھیڑ عمری میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا اختیار دے دیا۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی نے نکاح کرلیا

ماہرہ خان کا دلہے شہریار منور کے ساتھ ’شکر ونڈاں‘ پر ڈانس وائرل

سال نو کے موقع پر چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی‘ کا بولڈ ورژن جاری کردیا