کھیل

طلبہ کھیلوں سے قائدانہ اور نظم و ضبط جیسی صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے عالمی سطح پر یونیورسٹی کھیلوں کا عالمی دن ایک ساتھ منانے کی غرض سے عالمی برادری کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے عالمی سطح پر یونیورسٹی کھیلوں کا عالمی دن ایک ساتھ منانے کی غرض سے عالمی برادری کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔

انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) 2016 سے ہر سال 20 ستمبر کو ’آئی ڈی یو ایس‘ مناتی ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کی تعلیم، سائنس اور ثقافت کی تنظیم نے سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

آئی ڈی یو ایس دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو یونیورسٹی کے طلبہ میں کھیلوں، ٹیم ورک اور فلاح و بہبود کے کلچر کو فروغ دیتا ہے۔

ایچ ای سی پاکستان، یونیورسٹی اسپورٹس بورڈ کے ذریعے ایف آئی ایس یو کا الحاق شدہ رکن ہے، اس حوالے سے پاکستان بھر میں یونیورسٹی کے طلبہ میں یونیورسٹی کے کھیلوں، جسمانی سرگرمیوں اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سلسلے میں اپنے پیغام میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ طلبہ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہ کر قائدانہ صلاحیتیں، ٹیم ورک اورنظم و ضبط جیسی بہترین صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم طالب علمی کی زندگی کے دوران اور اس کے بعد کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دے کر ملک بھر میں یونیورسٹی اسپورٹس کی تحریک قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔