کھیل

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی دنیا بھر میں نمائش جاری ہے۔

جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ملکوں ملکوں سفر کرتی پاکستان پہنچ گئی جہاں شائقین کرکٹ نے میگا ایونٹ کی ٹرافی میں گہری دلچسپی لی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کی دنیا بھر میں نمائش جاری ہے۔

ٹرافی ملکوں ملکوں سفر کرتی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان مانومنٹ کے مقام پر ٹرافی کی نمائش کی گئی۔

چمچماتی ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب دکھائی دیے، ٹرافی اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد اور پھر لاہور کا سفر کرے گی۔

پاکستان کے دورے کے بعد ٹرافی نمائش کے لیے بھارت روانہ کر دی جائے گی۔

اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان بچوں کو محفوظ بچپن فراہم کرنے میں ناکام کیوں ہے؟