کھیل

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے۔

جب کہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اسکواڈ

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر

ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا

نیوزی لینڈ اسکواڈ

مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس ، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے 2 اہم کھلاڑی انجری کا شکار

نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسی