Live Election 2024

این اے 15: میاں نواز شریف سے جیتنے والے آزاد امیدوارکو فارم 49 جاری

عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے میاں نواز شریف سے جیتنے والے آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان کو فارم 49 جاری...

عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے میاں نواز شریف سے جیتنے والے آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان کو فارم 49 جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر این اے 15 نے امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان کو فارم 49 جاری کیا، فارم جاری ہونے پر آزاد امیدوار کے حامیوں نے آر او آفس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

انتخابات میں آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی تھی ، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف 80 ہزار 382 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر تھے۔

بعد ازاں میاں نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فارم 49 روکنے کے لیے عذرداری درخواست دی گئی تھی جو گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے خارج کردی تھی۔