Live Election 2024
تمام معاملات معیشت سے جڑے ہیں جسے حکومت ٹھیک کرے گی، نواز شریف
سیاسی عدم استحکام کی بات نہیں ، حکومت معیشت ٹھیک کرے تو سب ٹھیک ہوگا، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام معاملات معیشت سے جڑے ہیں جسے حکومت ٹھیک کرے گی۔
’ڈان نیوز ’ کے اس سوال پر کہا کہ تاریخ میں کسی وزیراعظم نے مدت پوری نہیں کی، اب آپ کیا ماحول دیکھ رہے ہیں؟ جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کرے ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے، اللہ کرے پارلیمنٹ اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں ہے، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا۔