Live Election 2024

شہباز شریف حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر نہیں کرے گی، خرم دستگیر

مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں کسی قسم کی...

مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے تجویز پیش کی کہ ملک میں خلفشار پھیلنے سے پہلے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کروا لینی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ مالی حالات کے پیش نظر نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی۔