Live Election 2024

60ہزار روپے سےکم آمدن والے مستحقین ہیں، ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 60ہزار روپے سےکم آمدن والے مستحقین ہیں، ان کی مدد ہم پر فرض ہے۔ پنجاب اسمبلی...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 60ہزار روپے سےکم آمدن والے مستحقین ہیں، ان کی مدد ہم پر فرض ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سستے رمضان بازار لگائیں گے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کےآج سے اجلاس شروع ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں بچے اپنے گھر سے کاروبار شروع کریں، اسٹارٹ اپ بزنس کےلیے مالی معاونت کریں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس تمام مستحقین کا ڈیٹا نہیں، فراہم کرنے کا کہا ہے۔