Live Election 2024

صدر استحکام پاکستان پارٹی کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی...

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گی، استحکام پاکستان پارٹی وفاق اور پنجاب میں حکومت کا غیر مشروط ساتھ دے گی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے۔