Live Election 2024

بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق بلاول...

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری لاہور ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں ان کی اپنے والد و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے جبکہ حکومت سازی اور ممکنہ سیاسی اتحاد پر بھی گفتگو ہوگی۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شریف برادران سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں ایم کیو ایم سے ہونے والے مذاکرات پر بھی بات ہوگی۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کل سی ای سی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔