Live Election 2024
شانگلہ میں انتخابی نتائج پر برہم مظاہرین کا پولیس سے تصادم، ایک پی ٹی آئی کارکن ہلاک
خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم...
خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پی ٹی آئی کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شانگلہ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے-11 سے مسلم لیگ(ن) کے امیر مقام کے ہاتھوں آزاد امیدوار سید فرین کی شکست کے بعد ان کے حامی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی ۔
تصادم کے نتیجے میں تحریک انصاف کے متعدد کارکن شدید زخمی ہوئے جبکہ مشتعل مظاہرین نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی گاڑی نذر آتش کردی۔
زخمی کارکنوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔