کھیل

انڈر19 ورلڈکپ سیمی فائنل: آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ

جنوبی افریقہ کے سہارا پارک ولو مور کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کے سہارا پارک ولو مور کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

شمائل حسین نے 23 گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ 30 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سعد بیگ 11 گیندوں پر 3 رنز، احمد حسن 18 گیندوں پر 4 رنز جبکہ ہارون ارشد 27 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

آذان اویس نے 91 گیندوں پر 52 رنز، عرفات منہاس نے 61 گیندوں پر 52 رنز، عبید شاہ نے 5 گیندوں پر 6 رنز جبکہ محمد زیشان نے 6 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔

قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے، آج جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان انڈر19 ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے، قبل ازیں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش، آیئرلینڈ، نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان کو شکست دی تھی۔

6 فروری کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اگر پاکستان آسٹریلیا کےخلاف میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:

اذان اویس، ہارون ارشد، محمد ریاض اللہ، شاہزایب خان، شامائل حسین، احمد حسن، علی اسفند، عرفات منہاس، سعد بیگ، علی رضا، عامر حسن، خوخیب خلیل، محمد ذیشان، نوید احمد خان، عبید شاہ

انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست، بھارت کامیاب

انڈر 19ورلڈکپ میں احمد حسن کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے چرچے، آئی سی سی بھی معترف