سادہ اکثریت نہیں ملی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا، شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر سادہ اکثریت ملی تو ہمارے وزیراعظم کےامیدوار نواز شریف ہوں گے تاہم اگر سادہ اکثریت نہیں ملی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔
نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں 3 خواتین موجود تھیں اور خواتین کا پہلا سینٹر مسلم لیگ(ن) نے ملتان میں قائم کیا جبکہ اس کے علاوہ پنجاب میں ہزاروں خواتین کے لیے ووکیشنل سینٹر قائم کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے لیے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے اور ایسے اثاثوں کو بیچنا چاہیے جن سے نقصان ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل ملک کے کروڑوں عوام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کونسی پارٹی حکومت بنائے گی۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر سادہ اکثریت ملی تو ہمارے وزیراعظم کےامیدوار نواز شریف ہوں گے تاہم اگرسادہ اکثریت نہیں ملی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔