Live Election 2024

بلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کی شدید مذمت

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے ایکی سو ستائیس میں پیپلز پارٹی...

سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے لاہور کے حلقہ این اے 127 میں پیپلزپارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر عائد کیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 127 کے صوبائی حلقہ پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے پر ڈسکہ کی طرح سنجیدہ اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس حملے کے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) روایتی اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر کے لاہور کے عوام کو ڈرانا چاہتی ہے، تاہم عوام مسلم لیگ (ن) کی غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، 8 فروری کو لاہور کے عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر مسلم لیگ (ن) کی غنڈہ گردی کا جواب دیں گے۔