جلد چمکانے کیلئے صرف پیسوں کی ضرورت کی بات کہنے پر غنا علی کی تعریفیں
اداکارہ غنا علی کی جانب سے چہرے کو دلکش بنانے اور جلد کو چمکانے کے لیے صرف پیسوں کی ضرورت کی بات کہنے پر ان کی تعریفیں کی جا ر ہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی اداکارہ نے سچی اور صاف بات کہی ہے۔
غنا علی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے چہرے کو چمکانے کے لیے کریم کا استعمال کرتی دکھائی دیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ چہرے پر جھریاں نہ ہونے اور چہرے کو دلکش رکھنے کا کیا راز ہے، اس کے لیے کیا کرنا چاہئیے یا کس چیز کی ضرورت ہے؟
اس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیا کہ چہرے کو چمکانے، دلکش بنانے اور جھریوں سے جان چھڑانے کے لیے صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے چہرے سے جھریاں ختم کرنے اور جلد کو چمکانے کے لیے پیسوں کی ضرورت کی بات کہنے پر زیادہ تر صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ پہلی بار کسی اداکارہ نے سچی بات کہی ہے۔
صارفین نے کمنٹس کیے کہ یہ بات سچ ہے کہ اگر پیسے ہوں گے تو لوگ کریمز خرید سکیں گے اور رنگت گوری کروانے کے انجکشن بھی لگوائیں گے۔
اداکارہ کی جانب سے جلد کو چمکانے کے لیے پیسوں کی ضرورت کی بات کہنے پر صارفین نے ان سے وزن کم کرنے کا مشورہ بھی مانگا اور پوچھا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
اداکارہ نے وزن کم کرنے سے متعلق کسی کو جواب نہیں دیا، البتہ کہا کہ وہ اس متعلق انسٹاگرام پر سوالوں کے جوابات دینے کے دوران بتائیں گی۔