Election 2024

لاہور کا حلقہ این اے 130 مسائل کا گڑھ

علاقہ مکین شکوہ کناں ہیں کہ ان کے حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب تو ہوتے رہے ہیں مگر علاقے کو مثالی بنانے کے دعوے کبھی پورے نہیں ہوئے۔

لاہور کا حلقہ این اے ایک سو تیس مسائل کا گڑھ بن گیا۔ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد سے علاقے کی صورتحال جوں کی توں ہے جس کے باعث علاقہ مکین سیاسی رہنماؤں سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سو تیس میں ترقیاتی کام تو ہوئے لیکن بیشتر گلیاں اور سڑکیں آج بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔۔ ہر طرف پڑی گندگی اور سیوریج کا ناقص سسٹم آج بھی ناکارہ ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ حلقہ مسائلستان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

مسائل صرف یہیں ختم نہیں ہوتے۔ علاقے میں گھروں کے باہر لٹکتی بجلی کی بے ہنگم تاریں کسی بھی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہیں۔ جبکہ گلی محلوں میں اسٹریٹ لائٹس کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے اور رات ہوتے ہی علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔

علاقہ مکین شکوہ کناں ہیں کہ ان کے حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب تو ہوتے رہے ہیں مگر علاقے کو مثالی بنانے کے دعوے کبھی پورے نہیں ہوئے