کھیل

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوگئی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوگئی، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

تاہم کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف تمام میچز نہیں کھیلیں گے، وہ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران وقفہ لیں گے، اور ان کی جگہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر بلیک کیپس کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، یاسرعرفات

پاک-آسٹریلیا آخری ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ

ٹی20 ٹیم میں کسی بلے باز کی کوئی مستقل پوزیشن نہیں ہے، وہاب ریاض