لائف اسٹائل

چاہت فتح علی خان نے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرادیے

لاہور کے این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،دوست کے توسط سے کاغذات بھی جمع کرادیے، مزاحیہ گلوکار

مقبول گانوں کو بے ڈھنگے انداز میں گاکر شہرت حاصل کرنے والے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی مختصر ویڈیو میں تصدیق کی کہ انہوں نے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے لیے دوست کے توسط سے کاغذات جمع کرادیے۔

چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کاغذات بھی جمع کرادیے۔

مزاحیہ گلوکار کا کہنا تھا کہ اب انہوں نے اپنے مداحوں اور عوام کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے، جس وجہ سے ہی انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھنگڑے بھی ڈالے جائیں گے، مٹھائیاں بھی بانٹی جائیں گی، کیوں کہ انہوں نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاہت فتح علی خان نے اپنے اصلی نام رانا کاشف کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے کاغذات نامزدگی قبول ہوں گے یا انہیں مسترد کیا جائے گا۔

چاہت فتح علی خان سمیت ملک بھر سے دیگر شوبز شخصیات نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جب کہ بعض شخصیات مخصوص نشستوں پر بھی نامزد ہوئی ہیں۔

چاہت فتح کا ’کہانی سنو‘ سن کر مداحوں کو آئمہ بیگ کی آواز اچھی لگنے لگی

چاہت فتح علی خان نے ورلڈکپ کیلئے نیا ’ترانہ‘ جاری کردیا، ویڈیو وائرل

’دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے‘ چاہت علی خان کے پی ایس ایل ترانے پر دلچسپ تبصرے