کھیل

آل راؤنڈر یاسر عرفات کو قومی ٹی 20 ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنائے جانے کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ سابق کرکٹر یاسر کی تقرری کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنائے جانے کا امکان ہے

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کی جائے گی اور ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔

یاسر عرفات کو ابتدا میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

وہ 3 جنوری کو پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جائیں گے۔

غزہ: کرسمس کے موقع پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 70 افراد جاں بحق

آسٹریلوی کپتان کی غزہ کے حوالے سے عثمان خواجہ کے ’مؤقف‘ کی حمایت

معروف ادا کار نثار قادری انتقال کر گئے