Live Arrest Of Imran Khan

نئے قانون سے مائنس عمران خان اور پلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھ سمیت ساری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے لیکن...

سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے جس سے مائنس عمران خان اور پلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ رات نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کا آج تحریری جواب دے رہا ہوں جبکہ میں یہ بتا چکا ہوں کہ القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھا کیونکہ شہزاد اکبرسے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے جس سے مائنس عمران خان اور پلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے، نواز شریف بھی آجائے تاکہ روز روز کی چِک چِک ختم ہو، نواز شریف کی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت ساری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے لیکن 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے، ایک مہینے سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے اور ہمارے گندے کپڑے میڈیا پر دھوئے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کہتی ہےکہ چند لوگوں کے لیے قانون سازی نہیں ہوسکتی، دیکھیں یکم جون کو سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے۔