Live Arrest Of Imran Khan
فوجی تنصیبات اور ریڈیو پاکستان پر حملہ ناقابل برداشت ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گالیاں دی گئیں، چور ڈاکو کہا گیا، ہم اس کو صبر...
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گالیاں دی گئیں، چور ڈاکو کہا گیا، ہم اس کو صبر سے برداشت کیا لیکن فوجی تنصیبات اور ریڈیو پاکستان پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’تکریم شہدا کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا دوبارہ کبھی اعادہ نہیں ہونے دیں گے، پاکستان پر کوئی نہیں آنے دیں گے، اپنی افواج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذمے داروں کو کٹہرے میں لانا میرا فرض ہے اور میں اس فرض میں نہ کروں گا نہ اسے برداشت کروں گا۔