Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کو ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں ناکامی ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے...

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے شرمناک، الم ناک اور افسوس ناک واقعات کے بعد سے میں ان کے منفی اثرات و مضمرات کے بارے سوچ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا، جب اس کی حکومت کے حصول کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں تو وہ اپنے نفرت انگیز بیانیے اور بلوائیوں کے جتھوں سے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہو گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ نظریہ پاکستان اس کے ناپاک اور خود غرضی سے بھرپور عزائم سے کہیں معتبر اور توانا ہے، ان شا اللہ اسے ضرور ناکامی کا سامنا ہوگا۔