کھیل

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کیمرا توڑ دیا

شاہین آفریدی کی نیٹ میں بولنگ کے دوران گیند کیمرے سے ٹکرا گئی، جس سے کیمرے کا لینس ٹوٹ گیا

لاہور قلندرز کے اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ سیشن کے دوران ڈیجیٹل ٹیم کا کیمرہ توڑ دیا۔

شاہین آفریدی کی نیٹ میں بولنگ کے دوران گیند کیمرے سے ٹکرا گئی، کامران غلام کو کرائی جانے والے گیند سوئنگ ہوکر کیمرے کو جا لگی جس سے کیمرے کا لینس ٹوٹ گیا۔

بعد ازاں شاہین آفریدی نے ٹوٹے ہوئے کیمرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا مقابلہ 19 فروری کو کراچی کنگز سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پریکٹس سیشن کے دوران جارحانہ شارٹ کھیلا جس کے باعث اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) پولیس کی بس کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔

یہ واقعہ 14 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آیا تھا۔

ایس ایس یو کی مانیٹرنگ بس کو اسٹیڈیم کے پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

پی ایس ایل 8: انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ ملتان سلطانز میں کون شامل ہوا؟

’پاکستانیو! تم 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لوگے‘

معروف ترک شیف سالٹ بے کا روزانہ 5 ہزار زلزلہ متاثرین کیلئے کھانا تیار کرنے کا عزم