کھیل

پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کیلئے گلوکاروں کا نام سامنے آگئے

گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

پی ایس ایل 2023کے آفیشل ترانہ ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ ترانہ پی ایس ایل 8 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرے گا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے اعلان کیا گیا کہ پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع نےگایا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا پی سی بی نے پی ایس ایل کمنٹری پینل میں رمیز راجہ کا نام شامل نہیں کیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ‘ عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا تھا۔

2021 میں پی ایس ایل 6 کا گانا ’گروو میرا‘ نصیبو لعل، ینگ اسٹنرز اور آئمہ بیگ نے گانا گایا تھا۔

2020 میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ علی عظمت ، عاصم اظہر ، ہارون اور عارف لوہار نے گایا۔

2019 میں پی ایس ایل کا 4 ایڈیشن کھیلا گیا جبکہ فواد خان اور دیسی ینگ آفیشل ترانہ ’کھیل دیوانوں کا‘ گایا۔

2018 میں پی ایس ایل کا تیسرا سیزن ہوا تھا۔ جس کا آفیشل گانا ’دل سے جان لگا دے‘ علی ظفر نے گایا۔

2017 میں پی ایس ایل کا دوسرا سیزن کھیلا گیا ، اس مرتبہ بھی علی ظفر نے ’اب کھیل جمے گا‘ گانا گایا جو شائقین کو بے حد پسند آیا۔

2016 میں پی ایس ایل کو پہلی مرتبہ منعقد کیا گیا، پہلی مرتبہ بھی پی ایس ایل کا آفیشل گانا ’کھیل کے دکھا‘ علی ظفر نے ہی گایا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 2023 کا ایونٹ 13 فروری سے شروع ہوگا اور 19 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا، میچز کراچی، لاہور راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

خدمات کی برآمدات میں جولائی تا دسمبر 3 فیصد اضافہ

بولی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کیا پاک-امریکا تعلقات بحال ہوسکیں گے؟