لائف اسٹائل

نورا فتیحی اور آریان خان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں

ماضی میں بھی نورا فتیحی سے متعلق مختلف شخصیات کے ساتھ تعلقات میں رہنے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

اپنی ڈانس پرفارمنس سے سب کو دیوانہ بنانے والی مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی سے متعلق تازہ چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ آج کل شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے تعلقات میں ہیں۔

ماضی میں بھی نورا فتیحی سے متعلق مختلف شخصیات کے ساتھ تعلقات میں رہنے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں جب کہ آریان خان کے حوالے سے بھی ماڈلز و اداکاراؤں کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کی خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔

اس بار آریان خان اور نورا فتیحی کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کرسمس اور سال نو کی تقریبات میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد ہوئیں۔

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حال ہی میں نورا فتیحی اور آریان خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک ساتھ پرتعیش پارٹیوں میں دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں شخصیات کی ایک ہی خاتون کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے چہ مگوئیاں کیں کہ آریان خان اور نورا فتیحی کے درمیان انتہائی سنجیدہ تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔

ان کی وائرل ہونے والی تصاویر میں نورا فتیحی اور آریان خان کو ایک مشترکہ دوست خاتون کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی ایک ساتھ کوئی بھی تصویر وائرل نہیں ہوئیں، البتہ دونوں کی ایک ہی خاتون کے ساتھ الگ الگ تصاویر وائرل ہونے پر ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

اسی حوالے سے ’بولی وڈ لائف‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نورا فتیحی اور آریان خان کی ایک ہی خاتون کے ساتھ الگ الگ تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں ذرائع نے بتایا کہ دونوں شخصیات دبئی میں ہونے والی ایک پارٹی میں موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جس طرح کسی دوسری پارٹی میں بیک وقت متعدد معروف شخصیات شرکت کرتی ہیں، اسی طرح نورا فتیحی اور آریان خان نے بھی ایک پارٹی میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے کچھ دوستوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ذرائع کے مطابق نورا فتیحی اور آریان خان کا تعلق ایک ہی شعبے سے ہے اور ان کی تصاویر بنوانا کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

اگرچہ ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں شخصیات ایک ہی تقریب میں تھیں اور ان کی وائرل ہونے والی تصاویر بھی اصلی ہیں مگر ذرائع نے دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیوں پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

تصاویر وائرل ہونے اور تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے پر تاحال آریان خان اور نورا فتیحی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ نورا فتیحی عمر میں آریان خان سے کم از کم 6 سال بڑی ہیں اور وہ ان کے والد شاہ رخ خان کے ساتھ بھی مختلف شوز میں پرفارمنس کر چکی ہیں۔

فحش الزامات: ایف آئی اے، پی ٹی اے کو کبریٰ خان کے خلاف توہین آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

ٹوئٹر سے 20 کروڑ صارفین کے ای میل ایڈریس چوری ہونے کا انکشاف

زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے