Live PTI Long March

راولپنڈی کی جانب مری روڈ کو آمد و رفت کےلیے بند کردیا گیا، اسلام آباد پولیس

آئی جے پی روڈ مری روڈ اورراولپنڈی کے لیے فیض آباد کے تمام راستے بند رہیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلے پر بھی پابندی ہوگی، پولیس

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے کہا کہ راولپنڈی کی جانب مری روڈ کو آمد و رفت کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتےہوئے پولیس نے بتایا کہ آئی جے پی روڈ مری روڈ اورراولپنڈی کے لیے فیض آباد کے تمام راستے بند رہیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔