Live PTI Long March
بلاول بھٹو کے 'ذمے دارانہ بیان' کے فواد چوہدری معترف
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی فواد چوہدری نے وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی فواد چوہدری نے وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے چمچوں کے برعکس ذمے دارانہ بیان دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کے اس بیان پر تعریف کی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملےکی مذمت کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے دکھ بلاول بھٹو سے زیادہ کون سمجھ سکتا ہے، بلاول بھٹو سے کہوں گا سندھ حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا ہے، وہ کارکن صرف یہی مطالبہ کررہے تھے کہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوں، ہمارے گرفتارکارکنوں کو رہا کیا جائے۔