کھیل

پاکستان کے خلاف کیچ گرانے کے بعد بھارتی کرکٹر کی معلومات میں تبدیلی، وکی پیڈیا عہدیدار کی طلبی

وکی پیڈیا نے بتایا کہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیدا ہونے والے سکھ کرکٹر کو خالصتان کی طرف سے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، رپورٹ

بھارت نے روایتی حریف پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں کیچ گرانے کے بعد کرکٹر کے پیج میں ردوبدل پر وکی پیڈیا کے عہدیداروں کو طلب کرلیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ کرکٹر کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ سکھ علیحدگی پسند تحریک سے جڑے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

ایشیا کپ کے میچ میں روایتی حریف ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا تاہم فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ نے میچ کے اختتامی لمحات میں کیچ گرادیا تھا اور اس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ارشدیپ سنگھ کے وکی پیڈیا پیج میں گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیدا ہونے والے سکھ کرکٹر کو خالصتان کی طرف سے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

کرکٹر کا حوالہ بھارت میں سکھوں کی آزاد ریاست کا مطالبہ کرنے والی تنظیم کا حوالہ دیا گیا تھا جو دراصل موجود نہیں ہے۔

وکی پیڈیا نے اس کے بعد تصحیح کرلی۔

بھارتی حکومت کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وفاقی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی وزارت نے وکی پیڈیا کے ایگزیکٹیو کو مذکورہ واقعے پر طلب کیا تھا تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

بھارت کی وزارت آئی ٹی اور وکی پیڈیا نے درخواست کے باوجود اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے اس سے قبل رپورٹ میں بتایا تھا کہ حکومتی پینل وکی پیڈیا سے پوچھے گا کہ آن لائن وکی پیڈیا میں تبدیلی کیسے کی گئی اور ارشدیپ سنگھ کے پیچ پر اس طرح کی تبدیلی کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف اعصاب شکن معرکے میں پاکستان کی کامیابی، ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے

اخبار نے حکومتی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 'تبدیلی پڑوسی ممالک کے سرورز پر ٹریس کی گئی تھی اور اس سے عالمی امن اور بھارت کے قومی تحفظ کے لیے سنگین نقصان ہوسکتا ہے'۔

وکی پیڈیا کے آرٹیکل میں بنیادی طور پر رضاکاروں کی طرف بلامعاوضہ لکھا جاتا ہے اور اپنے صارفین کو معلومات اور پس منظر سے آگاہ کرنے کے لیے گوگل سے ایمیزوں الیکسا تک پلیٹ فارم پر انحصار کرتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جب کرکٹ میچ ہوتا ہے تو جذبات انتہا کو چھو رہے ہوتے ہیں کیونکہ دونوں پڑوسی ممالک کو کرکٹ کے سب سے بڑے حریف تصور کیا جاتا ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت نے 28 اگست کو گروپ میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے زیر کیا تھا جبکہ اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے میچ جیت کر حساب برابر کردیا تھا۔

عدلیہ مخالف بیانات، فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مقبوضہ کشمیر:'ذہنی معذور' پاکستانی کا قتل، بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب

پاکستانی نژاد عالمی شخصیات بھی سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف