کھیل

ایشیا کپ 2022: بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 192 رنز بنائے، ہانگ کانگ کی ٹیم 5 وکٹوں پر 152 رنز بنا سکی۔

ایشیا کپ 2022 میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک-بھارت دلچسپ مقابلہ، پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست

بھارت کے دونوں اوپنرز کے ایل راہول اور روہت شرما نے 38 رنز کی شراکت کی تاہم کپتان شرما 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کے ایل راہول دوسرے اور آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے، جنہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کرکے 36 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے بھی شامل تھے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا کر غیرمعروف ٹیم کو ایک مشکل دیا۔

کوہلی نے 44 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 59 رنز بنائے لیکن دراصل نوجوان سوریا کمار یادیو کی اننگز کی تھی جس نے بھارت کو بڑے مجموعے تک رسائی دلائی، سوریا کمار نے 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔

ہانگ کانگ کے محمد غضنفر اور ایوش شکلا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کو 12 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب یاسم مرتضیٰ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ کے لیے دوسری وکٹ پر کپتان نزاکت خان اور بابرحیات نے اچھی شراکت قائم کی اور اسکور 51 رنز تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بھارت: ایشیا کپ کے اہم میچ کے 7 زیربحث نکات

کپتان نزاکت خان کی 10 رنز کی مختصر اننگز جڈیجا نے بہترین فیلڈنگ کے ذریعے رن آؤٹ کرکے ختم کردی۔

بابر حیات نے 35 گیندوں کا سامنا کرکے 41 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، انہیں جڈیجا نے اویش خان کے بہترین کیچ کے ذریعے آؤٹ کیا۔

ہانگ کانگ کے اعزاز خان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے اور اس وقت ٹیم کا اسکور 105 رنز تھا۔

ہدف کے تعاقب میں غیرمعروف ٹیم کی پانچویں وکٹ 116 رنز پر گری جب کنچیت شاہ 30 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 152 رنز بنالیے اور میچ میں 40 رنز سے شکست ہوئی۔

بھارت کے سوریہ کمار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل پاک-بھارت کپتانوں کی مسکراہٹ بھری ملاقات

خیال رہے کہ بھارت نے گروپ اے کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ دوسرے میچ میں جمعے کو مدمقابل ہوں گے۔

اے آر وائی کے صحافی ارشد شریف سے 'راستے جدا'

پاک فوج کی یوم دفاع کی مرکزی تقریب سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتوی

ضعیف افراد کی آسودگی کے لیے بچوں کی بھرتی کا منفرد پروگرام