لائف اسٹائل

گناہوں سے بچنے کا طریقہ پوچھنے والے کو انوشے اشرف کی تجاویز

ماڈل و اداکارہ سے ایک شخص نے گناہوں سے بچنے کا طریقہ پوچھا اور انہیں بتایا کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی گناہ کر بیٹھتے ہیں.

ماڈل، ریڈیو جوکی (آر جے)، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے گناہوں سے بچنے کا طریقہ پوچھنے والے ایک مداح کو تجاویز دیتے ہوئے خدا سے رجوع کرنے سمیت ماہرین صحت سے بھی رجوع کرنے کا مشورہ دے ڈالا، ساتھ ہی انہیں خود پر قابو پانے کی بھی تجویز دی۔

انوشے اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، اس دوران ایک مداح نے انہیں کہا کہ انہیں کتے اور بلیاں پالنے کا بہت شوق ہے مگر وہ صفائی کے معاملے میں سست ہیں۔

اس پر اداکارہ نے انہیں جواب دیا اور بتایا کہ بلیاں سمجھدار ہوتی ہیں، وہ جلد سیکھ جاتی ہیں، وہ اتنا تنگ نہیں کرتیں۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے ملکی حالات پر مایوسی کا اظہار کیا تو انہوں نے انہیں امید نہ ہارنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کبھی انہیں بھی لگتا تھا کہ ہم پاکستانی لوگ فضول میں 14 اگست کو جشن آزادی مناتے ہیں لیکن اگر ہم ہی ہمت ہار جائیں گے تو ہمارے بچوں کا کیا ہوگا؟

ایک مداح نے ان سے اپنے باس سے تنخواہ بڑھانے کا مشورہ مانگا تو انہوں نے انہیں کہا کہ اگر ان کے باس ان کے کام سے متاثر نہیں ہو رہے تو انہیں وہ اموشنل بلیک میل کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے انہیں تجویز دی کہ وہ باس کو بتائیں کہ وہ کتنی محنت سے کام کرتے ہیں اور انہیں پیسوں کی ضرورت ہے، اس لیے ان کی تنخواہ بڑھائی جائے۔

ایک مداح نے انہیں بتایا کہ وہ بھارتی لڑکے کو پسند کرتی ہیں مگر ان کے والدین دشمن ملک کی لڑکے کو داماد کے روپ میں دیکھنے کو تیار نہیں، تو اس ضمن میں کیا کریں؟

انوشے اشرف نے انہیں بتایا کہ وہ اپنے والدین کو بہترین انداز میں سمجھائیں، اگر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک دوسرے شادی کر سکتے ہیں تو ہم سب بھی کر سکتے ہیں۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے مزید لکھا کہ یہ جنوبی ایشیائی والدین ایسے ہی ہوتے ہیں، بچوں کی پسند کا خیال نہیں کرتے۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ ایسی لڑکی کو پسند کرتے ہیں جو دوسرے فرقے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والدین اس حوالے سے راضی نہیں ہو رہے، وہ کیا کریں؟

اس پر اداکارہ نے انہیں بتایا کہ یہ ہمارے سماج کا المیہ ہے کہ ہم فرقوں کو برداشت نہیں کرتے، ساتھ ہی انہوں نے مداح کو کہا کہ کوشش کریں کہ وہ ایسے شخص کو پسند کریں، جن کے عقائد ان جیسے ہی ہوں تاکہ وہ مزید مشکلات سے بچ سکیں۔

انوشے اشرف نے انہیں تجویز دی کہ وہ اس معاملے سے متعلق اپنے بہن و بھائیوں سے مشورہ کریں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے، پھر بہترین راستہ تلاش کرکے والدین سے بات کریں۔

ماڈل و اداکارہ سے ایک شخص نے گناہوں سے بچنے کا طریقہ بھی پوچھا اور انہیں بتایا کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی گناہ کر بیٹھتے ہیں، جس پر انہیں شرمساری بھی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے انہیں تجویز دی کہ وہ خود پر قابو پانا سیکھیں اور دیکھیں کہ اگر ان کا گناہ کسی کو تکلیف پہنچا رہا ہے تو اسے فوری طور پر ترک کردیں۔

انہوں نے مداح کو ذہنی معالج سے مشورہ کرنے سمیت دیگر طرح کے ذہنی سکون فراہم کرنے والے کام کرنے کا بھی کہا۔

انوشے اشرف نے مداح کو تجویز دی کہ اگر ان کے گناہ ان کے مذہب اور عقائد کے متصادم ہیں تو وہ خدا سے رجوع کریں، وہ نہ شرمائیں، خدا سب کے گناہ معاف کرنے والے ہیں اور خدا بھی ان کی ہی مدد کرتا ہے جو خود اپنی مدد کرتا ہو۔

مداح نے انوشے اشرف کو شادی کی پیش کش کردی

انوشے اشرف سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے ملنے کی خواہاں

خواتین ہمیشہ ایک دوسرے کو نیچا نہیں دکھاتیں، انوشے اشرف