لائف اسٹائل

کیا عریشہ رضی خان نے نکاح کی تقریب کے لیے فوٹوگرافر کو معاوضہ نہیں دیا؟

’اسٹوڈیو‘ والے کہ رہے ہیں کہ اداکارہ نے انہیں پیسے نہیں دیے، انہوں نے ان سے مفت میں کام کروایا، کیا یہ سچ ہے؟ اداکارہ سے سوال

ماڈل و اداکارہ عریشہ رضی خان نے واضح کیا ہے کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ انہوں نے اپنے نکاح کی تقریب میں خدمات سر انجام دینے والی فوٹوگرافر فرم کو معاوضہ فراہم نہیں کیا۔

انہوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ وہ فوٹوگرافی سروس ایسا کیوں کہہ رہی ہے کہ اداکارہ نے انہیں معاوضہ نہیں دیا؟

عرشی رضا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جس دوران ایک مداح نے ان سے فوٹوگرافرز کو رقم کی ادائیگی سے متعلق بھی پوچھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی ویڈیوز پر تنازع

مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’اسٹوڈیو 86‘ والے کہ رہے ہیں کہ اداکارہ نے انہیں پیسے نہیں دیے، انہوں نے ان سے مفت کام کروایا، کیا واقعی یہ سچ ہے؟

مداح کے سوال پر اداکارہ نے دلیل دی کہ مذکورہ فوٹوگرافی فرم نے جب گزشتہ ماہ جولائی میں ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، اسی دوران انہوں نے پیسوں کی ادائیگی کی ایک کاپی بھی شیئر کی تھی۔

عریشہ رضی خان کے مطابق فوٹوگرافرز کی جانب سے شیئر کردہ رقم کی ادائیگی کی کاپی کے بعد وہ ایسا کیوں کہ رہے ہیں کہ انہیں پیسے نہیں دیے گئے؟

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کے اور مذکورہ فرم کے درمیان مشترکہ تشہیر کی بات چیت بھی ہوئی تھی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز ان کی رضامندی کے بغیر شیئر کردیں گے؟

عریشہ رضی خان کا کہنا تھا کہ ان کے اور ’اسٹوڈیو 86‘ کے درمیان کسی طرح کا کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا اور فوٹوگرافرز کو یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر کوئی چیز شیئر کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے اور فوٹوگرافر فرم کے درمیان طے پایا تھا کہ کچھ عرصے بعد ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کیا جائے گا، تاہم فوٹوگرافرز نے ان سے پوچھے بغیر ہی ان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کے آخر میں ‘اسٹوڈیو 68‘ نامی فوٹوگرافی فرم نے عریشہ رضی خان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ کی ناراضگی کے بعد فوٹوگرافی فرم نے بھی اپنا بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ اداکارہ نے پہلے تین ماہ انہیں انتظار کرنے کا کہا اور پھر ان سے مزید تین ماہ کا وقت مانگا گیا، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر اداکارہ کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تاہم اس کے باوجود شیئر کرنے سے پہلے اداکارہ کی والدہ کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

روپے کی بہتری کا سفر جاری، ڈالر کے مقابلے میں 2.11 روپے کا اضافہ

پاکستانی صحافی انس ملک کابل سے باحفاظت واپس آ گئے ہیں، پاکستانی سفیر

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات روک دیے