دنیا کی پہلی پودوں سے تیار کووڈ 19 ویکسین
اس ویکسین کو پودوں میں پائے جانے والے ایسے پروٹینز سے تیار کیا گیا ہے جو مدافعتی نظام کو کورونا وائرس کی طرح نظر آتے ہیں۔
کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے پودوں کی مدد سے دنیا کی پہلی کووڈ 19 ویکسین کو تیار کرلیا گیا ہے۔
میٹسابوشی کیمیکل ہولڈنگز کارپوریشن کی ذیلی شاخ میڈکاگو، گلیکسو اسمتھ کلائن اور فلپ مورس انٹرنیشنل کے اشتراک سے تیار کردہ اس ویکسین کو کووفینز کا نام دیا گیا ہے